اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے یا نام برقرار رکھنے کے معاملہ پر وزارت خزانہ نے وضاحت دیدی ہے۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 جون کو کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 جون کو کرے گا۔ ایف اے ٹی ایف پلینری کا ورچوئل اجلاس جاری ہے۔ پاکستان کے بارے میں فرانس کی پوزیشن سے متعلق اطلاعات گمراہ کن ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فرانس فیٹف میں پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے۔ فرانس نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے دوران پاکستان کی تکنیکی معاونت اور رہنمائی کی۔