اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، شہباز شریف

اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے، پی ٹی آئی حکومت نے مفت ادویات اور علاج کی پالیسی کو ختم کیا، نوجوانو ں کے لیے لیپ ٹاپ سکیم پر سیاست کی، لوگوں کو لاکھوں گھروں،کروڑوں نوکریوں کا جھانسہ دیالیکن عام آدمی کو ایک دھیلے کا بھی ریلیف نہیں دیا. اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل پر لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خودکفالت کے لیے تن ،من ،دھن لگا دیں گے، ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیاں، دوست ملکوں سے تعلقات میں کچھاؤ اور عالمی معاہدوں سے روگردانی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو شرائط طے کیں اس کی دھجیاں بکھیریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت کو جاتا دیکھ کرتیل کی قیمت کم کرکے آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگ بچھا دیں، نہ ہی کابینہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی فنڈز مختص کیے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔