وزیر اعلی پنجاب کی جیل خانہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری

وزیر اعلی پنجاب کی جیل خانہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری
لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جیل خانہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے جیل خانہ جات کے گریڈ ایک سے 21 کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں تین ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا۔ محکمہ جیل خانہ جات کے گریڈ 1سے21 تک افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، گریڈ21 کے افسران کی تنخواہوں میں 1لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسران کی تنخواہوں میں 95ہزار روپے ، گریڈ 19 کےملازمین کی تنخواہوں میں 70ہزار روپے ، گریڈ18 کے افسران کی تنخواہ میں 60 ہزار روپے اور گریڈ 17 کے افسران کی تنخواہوں میں 40 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے گریڈ 16 سے 11 تک ملازمین کی تنخواہ میں 7ہزار 5سو روپے ، گریڈ11سے 5 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5ہزار روپے اور گریڈ 1سے 4 تک کےملازمین کی تنخواہ میں 3ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کا اطلاق جیل پولیس افسران پر لاگو نہیں ہوگا،جیل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ صوبائی کابینہ نے منظور کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔