اسلام آباد: پاکستانی مندوب نے بھارتی مندوب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے، نہ ہی کبھی تھا، اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کو متازعہ علاقہ ڈیکلیئر کیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے ہندوستانی مندوب کے بیان پر موثر جواب دیا ہے۔ پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں ہے، نہ ہی کبھی تھا، اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کو متازعہ علاقہ ڈیکلیئر کیا، ہندوستان یو این چارٹر آرٹیکل 25 کے مطابق فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت مسلم اکثریتی ریاست کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے پر تلا ہے، بھارت کا یہ منصوبہ چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، 200ملین سے زیادہ اقلیتوں کو ہندوستان میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، ہندوستان کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے، اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔