میثاق معیشت پر دستخط کرنے کو تیار ہوں،آصف علی زرداری

میثاق معیشت پر دستخط کرنے کو تیار ہوں،آصف علی زرداری
لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ میثاق معیشت پر دستخط کرنے کو تیار ہوں، میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لاہور میں صنعتکاروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر کو بھی کہا تھا ہمارے ساتھ جو بھی کرو لیکن میثاق معیشت پر کام کرو، اس آدمی کو کوئی اندازہ نہیں تھا کوئی اس نے کام کیا ہو تو پتا ہوتا، میثاق معیشت ہو جائے تو ملک کے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں، یہ بات اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کل یا پرسوں الیکشن ضرور ہوں گے، ملک کے بہتر مستقبل کے لئے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا ، کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا ، ن لیگ کو بھی دھوکا نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنا ہوں گے، پہلے مقابلے کی سطح نہیں تھی اب ملکوں میں معیشت کی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ بنگلا دیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ہوتی ہیں، بنگلادیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پر میڈ ان بنگلا دیش کا ٹیگ لگتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تجارت کو فروغ دینا ہوگا، آج پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے، تجارت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہو گا، ملک کے بہتر مستقبل کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب، ایران کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں، اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہو گی، اب گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔