ویب ڈیسک: نازیبا الفاظ کے معاملے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل کی رکنیت بجٹ سیشن کے لیے معطل کر دی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین ارکان کا مطالبہ تسلیم کر لیا، سپیکر قومی اسمبلی نے ثنااللہ مستی خیل کی معطلی کی قرارداد پیش کی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس واقعے کی کیسے مذمت کروں، 2002 سے ایوان کا حصہ ہوں آج تک مائیک پر ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے۔
اس دوران خواتین اراکین نے سپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی جاری رکھی جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے بات کرنے دیں، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ثنااللہ مستی خیل کی بجٹ کے مکمل سیشن میں رکنیت معطل کی جاتی ہے۔