پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to implement modern computerized system of vehicle fitness certificate across Punjab

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے تحت خراب انجن، کاربن اور دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی اور کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر گاڑی ہر موٹر سائیکل سے کیو آر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا اور ہر سال کیو آر کوڈ کی تجدید ہوگی۔

وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ، پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا۔ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتار بھی تیز کردی۔ صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News