(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجا ج پر اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کے کان میں سرگوشی کی کہ "ہیڈفون لاؤ تے تُن دیو".
قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے۔اس دوران جب وزیر دفاع خواجہ آصف اظہار خیال کرنے لگے تو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید شور شرابہ شروع کردیا گیا اور انہیں بولنے نہ دیا گیا ۔
جس کے بعد وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے وزیر دفاع خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ "ہیڈفون لاؤ تے تُن دیو" انہوں نے خواجہ آصف کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ دی قسمیں مائیک نیئں چھڈنا"۔
ہیڈ فون لگا کر اپوزیشن کو "تُن" دیں، چھوڑنا نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا خواجہ آصف کو عین پارلیمانی اور اخلاقی روایات کے مطابق مشورہ۔ pic.twitter.com/hRKK6muvgc
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) June 23, 2024
یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔