چیف جسٹس پاکستان کی تقرری:اسپیکر قومی اسمبلی نےکمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری:اسپیکر قومی اسمبلی نےکمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان کی تقرری:اسپیکر قومی اسمبلی نےکمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگے ہیں جس میں 8 ارکان قومی اسمبلی سے اور 4 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتے ہی وزارت قانون سے 3 سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا، کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Watch Live Public News