موبائل کا IMEI نمبر کیا ہوتا؟ فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

موبائل کا IMEI نمبر کیا ہوتا؟ فراڈ سے کیسے بچا جائے؟
کیپشن: Cell Phone IMEI number
سورس: web desk

(محمدساجد) حال ہی میں بنگلہ دیش میں ایک سمینار ہوا جس میں انکشاف ہو اکہ ایک IMEI نمبر پر 1.5 لاکھ سے زیادہ فونز استعمال ہورہے ہیں، جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے کیونکہ عموماً ہر ایک موبائل کا اپنا IMEIنمبر ہوتا ہے۔

  IMEI ہوتا کیا ہے؟ انٹرنیشل موبائل ایکوئپمنٹ آئیڈینٹی 15 ہندسوں کا ایک یونیک نمبر ہوتا ہے، جس کو موبائل فون کی تیاری کے دوران اس  میں پروگرام کیا جاتا ہے، اس نمبر سے موبائل ہیڈ سیٹ کی شناخت ہوتی ہے، یہ کس فیکٹری میں بنایا گیا اور اس وقت یہ کس علاقے میں استعمال ہورہا ہے، IMEI نمبر ہر سیٹ کا منفردہوتا ہے، مگر اکثر موبائل کے چوری یا گم ہونے پر اس نمبر کو کلون یا  تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کےمطابق بیرون ممالک سے آنے والے ’unknown‘ برانڈز کے ہیڈ سیٹ کو ایسے تیار کیا جاتا ہے کہ وہی IMEI نمبر ڈیفالٹ کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے، عصر حاضر میں ملزمان کا پتہ لگانے کے لئے موبائل ٹریکنگ کی مدد لی جاتی ہے لیکن اگر ایک ہی IMEI نمبر پر کافی  ہیڈسیٹ استعمال ہورہے ہیں تو کسی مخصوص موبائل کا پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس فراڈ سے کیسے بچا جائے؟ آپ فون خریدتے وقت IMEI نمبر سے یہ بھی چیک کرسکتے ہیں کہ یہ فون پہلے استعمال ہوا ہے یا نہیں، IMEI نمبر چیک کرنے کے لئے سٹار، ہیش زیر6 ہیش ڈال کریں اور IMEI نمبر آپ کے فون کی سکرین پر ظاہر ہوجائے گا، جس نمبر پتہ لگ جائے تو آپ IMEI.INFO ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں یہی نمبر درج کریں اور تمام تفصیلات اگلے صحفے پر آپ کو مل جائیں گی۔

حکومتی سطح پر یہ بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ جعلی IMEI نمبرز کہاں بن رہے ہیں، تاکہ ایسے عںاصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے۔

Watch Live Public News