(ویب ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
برج ٹاؤن میں کھیل جانے والے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 115 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے 116 رنز کا ہدف 10 اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
امریکا کی جانب سے نتیش کمار 30 اور کورے اینڈرسن 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے بہترین باؤلنگ کی اور 4 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔عادل راشد، سیم کرن نے 2،2 جبکہ لیونگ سٹون اور ٹاپلی نے 1،1 وکٹ لی۔
امریکا کی طرف سے 38 گیندوں پر 83 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔انہوں نے 7 چھکے اور 6 چوکوں مارے جبکہ فلپ سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔