اداکارہ سوناکشی کی شادی کے فوری بعد پہلی ویڈیو آگئی

اداکارہ سوناکشی کی شادی کے فوری بعد پہلی ویڈیو آگئی
کیپشن: Sonakshi & Zaheer
سورس: Instagram

(محمدساجد)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے شادی کرلی، شادی کے فوری بعد اداکارہ کے اپنے شوہر کے ہمراہ پہلی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں،سونا کشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی۔ تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔

سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔ سوناکشی نے شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ڈائمنڈ اور موتیوں کا ہار گلے میں پہنا۔دلہا ظہیر اقبال بھی سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔

شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کی جانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا جا رہا ہے جس میں فلمی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

Watch Live Public News