سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پبلک نیوز) ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں سات سو روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار کی جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی مالیت 700 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 601 روپے کم ہو گئی ہے، 10 گرام سونے کی نئی قیمت کمی کے بعد 91 ہزار 992 روپے پر آ گئی۔

سندھ صرافہ بازار کی جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز کی کمی کے بعد 1735 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔