اسلام آباد ( پبلک نیوز) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں اپنی عوام کو کورونا ویکسین مفت فراہم کر رہی ہیں جبکہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے نجی اداروں کو کورونا ویکسین کی اجازت دی ہے اور کابینہ کی طرف سے روسی ویکسین کی منظور کردہ قیمت عالمی مارکیٹ سے 160گنا زیادہ ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی وائس چیئر مین جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کی تمام تر تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی جائیں ٗاطلاعات کے مطابق کابینہ نے روسی ویکسین اسپوٹنک V کی دوخوراکوں کی قیمت 8 ہزار 449 مقرر کی ہے اور چینی کوروناویکسین کےفی انجیکشن کی قیمت4 ہزار 225 روپےمقرر کی گئی ہے ۔ دنیامیں حکومتیں کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کر رہی ہیں، پاکستان پہلا ملک ہےجس نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو درآمدکرنے کی اجازت دی،کابینہ کی روسی ویکسین کی منظورکردہ قیمت عالمی قیمت سے 160 فیصدزیادہ ہے جبکہ وفاقی کابینہ نےکورونا کی 2 ویکسینز کی قیمتِ فروخت کی منظوری دے دی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق بھارت میں روسی کورونا ویکسین اسپوٹنک V کی قیمت 1500 پاکستانی روپے بنتی ہے، عالمی مارکیٹ سے150 فیصد زیادہ قیمت پر فروخت اور زائد قیمت کا سنجیدہ ایشو ہے، ویکسین کی خریداری کی شفافیت کےلیے تمام حکومتوں کو خط لکھا ہے کہ پانچ چیزوں کو یقینی بنائیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین کی خریداری کی تمام تر تفصیلات عوامی سطح پر جاری کی جائیں۔پہلا نکتہ کس حکومت کو کونسی ویکسین کی ضرورت ہے،دوسرا نکتہ کس ویکسین کی کتنی خوراکوں کو یقینی بنایا گیا ہے،تیسرا نکتہ آپ کے ملک میں ویکسین کب تک پہنچےگی اور ہر ایک کو کب تک دستیاب ہوگی ،چوتھا نکتہ حکومت ایک ویکسین کی خوراک کتنے میں خرید رہی ہے،پانچواں نکتہ کیاحکومت نےایک ایسی ویب سائٹ بنائی ہےجس پرویکسین کی خریداری مالی وسائل اورخریداری کے کنٹریکٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں؟