لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل فائٹ فکس کرنے کے لئے پیشکش ہوئی تھی۔
محمد وسیم نے کہا کہ پڑوسی ملک سے فکسرز نے مجھے ایک لاکھ پاونڈ کی آفر کی تھی، دو ہزار سولہ میں ہونے والی آفرز کو ٹھکرا کر پاکستان کے لئے لڑا۔ محمد وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بار پھر ورلڈ ٹائٹل فائیٹ فکس کرنے کے لئے اپروچ ہو رہی ہے تاہم سچا اور محب وطن پاکستانی ہوں، میرے مکے فکسرز کے لئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے جاری کردہ فلائی ویٹ کیٹیگری میں محمد وسیم کو عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔