طلبہ کے لیپ ٹاپ اب پٹواریوں کو ملیں گے

طلبہ کے لیپ ٹاپ اب پٹواریوں کو ملیں گے

لاہور(پبلک نیوز) نوجوان طالب علموں کے ارمانوں پر حکومت نے پانی پھیر دیا، طلبہ کے لیے خریدے گئے لیپ ٹاپ اب پٹواریوں کو ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابقہ حکومت میں لیپ ٹاپ سکیم کے تحت حاصل کئے گئے لیپ ٹاپس کو پٹواریوں کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع بورڈ آف ریونیو کے مطابق حکومت پنجاب چار ہزار سے زائد نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلیم یافتہ پٹواری بھرتی کرے گی۔ نئے بھرتی کئے جانے والے پٹواریوں کو ریونیو آکیڈمی میں تعلیم بھی دی جائے گی۔ پٹواریوں کو پورے پنجاب میں دیہات کی سطح پر بننے والے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع بورڈ آف ریونیو کے مطابق رواں برس کے آخر تک 8 ہزار نئے اراضی ریکارڈ سنٹرز بنا دیئے جائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔