ویب ڈیسک: میٹرک بورڈ کراچی کا میگا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ جس میں ماضی میں فیل ہو جانے والے امیدوارں کو خاموشی سے پاس کئےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق ماضی میں فیل ہونے والے امیدوار خاموشی سے پاس کئےجانے لگے، فیل ہونے والے طلبا میٹرک بورڈ کے ریکارڈ میں فیل مگر ڈگری میں پاس ہیں۔ فیل طلبا کو سیکریٹری بورڈ کے دستخط سے ڈگریاں جاری ہونے لگی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ فیل ہونے والے طلبا سے بھاری رقم لے کر انہیں ڈگری جاری کی جاتی ہے۔
دوسری جانب ماہرین تعلیم کاحکومت سندھ سے نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
معاملے پر موقف لینے کے لیے سیکریٹری نوید گجر اور چیئرمین شرف علی شاہ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسناد کا اجراء ناظم امتحانات کا کام ہے۔ اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو اپ ناظم امتحانات سے پوچھیں۔