یوم پاکستان پر بھارتی وزیر اعظم و صدر کی پاکستانیوں کو مبارکباد

یوم پاکستان پر بھارتی وزیر اعظم و صدر کی پاکستانیوں کو مبارکباد
پبلک نیوز: یوم پاکستان پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ہم منصب عمران خان کے نام خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نے پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے اپنے خط میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کیساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ہمسائے ملک کے صدر رام ناتھ کووند نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے نریندر مودی اور رام ناتھ کووند کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی پیغامات کی تصدیق کر دی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کی خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے اپنے ہم منصب کی جلدی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔