مرحوم عبدالقادر کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

مرحوم عبدالقادر کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا
ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادو گر لیگ سپنر کے نام سے مشہور عبدالقادر کے لیے ان کے مرنے کے بعد ستارہ امتیاز، اہلیہ نے گورنر پنجاب سے اعزاز وصول کیا۔کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا6 ستمبر 2019 کو ان کی حرکت قلب بند ہو گئی، یہ ان کی زندگی کا آخری دن تھا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو گورنر ہاؤس لاہور میں چودھری محمد سرور کی جانب سے عبدالقادر کی اہلیہ کو دے دیا گیا۔جادو گر سپنر نے اپنے کیرئیر کے دوران پاکستان کی نمائندگی 67 ٹیسٹ میچوں میں کی۔ اس دوران انھوں نے 236 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسی طرح ایک روزہ 104 میچوں میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔