سندھ: پاکستان رینجرز، پولیس کی کچے کے علاقے میں مشترکہ کارروائی،21 ملزمان گرفتار

پبلک نیوز: پاکستان رینجرز ( سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ جس میں اب تک 21 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے گاؤں سیفل لارو میں پاکستان رینجرز ( سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-23/news-1711177588-3816.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-23/news-1711177588-3816.mp4

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور سہولت کاری میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کر کے بگی گینگ کی پناہ گاہوں کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان مبینہ طور پر گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نیندوانی کے قتل اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی سہولت کار امان اللہ، اس کا بیٹا اور مقامی وڈیرہ یار محمد بھی شامل ہیں جس نے بگی گینگ کے سرغنہ اور ان کے اہلِ خانہ کو پناہ دی تھی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ یہ گینگ کشمور کے مختلف علاقوں جس میں ٹُل، تنگوانی، کندھ کوٹ اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ 

Watch Live Public News