پی سی بی کا ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا پلان

پی سی بی کا ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا پلان
سورس: ویب ڈیسک

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں پی سی بی کے ڈائریکٹرز سے اہم ملاقات کی۔

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور  کے بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان کا بھی طلب کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا  ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ۔ انہوں نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ،اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ 

چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز بھی سامنے آئیں۔ 

انہیں تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں آگاہ کیا، محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔