ویت نامی شہری کےآنت میں زندہ مچھلی کی موجودگی کا انکشاف

ویت نامی شہری کےآنت میں زندہ مچھلی کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک : ڈاکٹرز نے ایک 34 سالہ ویت نامی شہری کی بڑی آنت سے 30 سینٹی میٹر لمبی زندہ ایل مچھلی نکال لی ۔

 رپورٹ کے مطابق ویت نامی شہری کو پیٹ میں شدید درد اور مروڑ جیسی کیفیت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں الٹرا ساؤنڈ اور  ایکسرے کےبعد اس کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس کی بڑی آنت میں ایک زندہ ایل مچھلی موجود ہے جس کے باعث اسے پیریٹو نائٹس ہوا تھا ۔

 پیریٹو نائٹس کیا ہوتا ہے؟

آنتوں میں ہونے والے سوراخ کو پیرٹو نائٹس کہتے ہیں  ۔ طبی لحاظ سے یہ ایک تباہ کن پیچیدگی ہے جو مختلف بیماریوں کے نتیجے میں ہو سکتی ہے۔ آنتوں کے سوراخ کی عام وجوہات میں صدمے،  چھری خنجر وغیرہ سے حملے کے نتیجے میں ، سوزش، انفیکشن شامل ہیں۔ 

 ایل مچھلی آنت تک کیسے پہنچی ؟

ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ 30 سینٹی میٹر کی اییل اس کے مقعد کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہوئی اور اس کی بڑی آنت سے کے اندر تک پہنچ گئی۔ ہائی ہا ڈسٹرکٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر فام مان ہنگ  نے اسے ایک غیر معمولی کیس قرار دیا۔

Watch Live Public News