(ویب ڈیسک ) پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگئے۔
کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل بانڈہ داؤد شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ہسپتا ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو پاؤں پر گولی لگی ہے حالت بہتر ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پانی کے تنازعہ پر ہوا، فائرنگ سے ایک ہی گھر کے تین افراد جابحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور اسکا بھتیجا شامل ہیں۔