’’شاید اگلی زندگی میں زیادہ ٹیسٹ میچ کھیل سکوں‌‘‘

’’شاید اگلی زندگی میں زیادہ ٹیسٹ میچ کھیل سکوں‌‘‘

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے ہندوستانی سلیکٹرز کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یوراج سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کے لیے جانے جاتے تھے، ​​بائیں بازو کے بیٹسمین نے ہندوستانی ٹیم کی 2007 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

وائٹ بال کرکٹ میں یوراج سنگھ کا زبردست ٹریک ریکارڈ موجود ہے تاہم ریڈ بال کرکٹ کی بات کی جائے تو ان کے اعدادوشمار زیادہ اچھے نہیں ہیں۔انہوں نے 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں، جس میں بالترتیب 8701 اور 1177 رنز بنائے۔ یوراج نے ون ڈے میں 111 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن انہوں نے صرف 40 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 1900 رنز بنائے اور صرف 9 وکٹیں حاصل کیں۔

یوراج سنگھ نے ماضی میں بعض مواقع پر زیادہ ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے پر اپنی ناخوشی کا اظہار کیا اور حال ہی میں جب وزڈن انڈیا نے اس سے متعلق ایک ٹویٹ کیا تو یووی نے اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اس پر طنزیہ انداز میں جواب دیا۔

وزڈن انڈیا نے ٹویٹرپر پوچھا ، "کس سابقہ ​​ہندوستانی کرکٹر کو زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے چایئے؟ ؟" اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ٹویٹ میں یوراج سنگھ کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

اس ٹویٹ پر جواب میں یوراج سنگھ نے کہا، "شاید اگلی زندگی میں! جب میں 7 سال کے لئے 12 واں کھلاڑی نہیں ہوں گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔