کیا شہزادی لطیفہ زندہ اور آزاد زندگی گزار رہی ہیں ؟

کیا شہزادی لطیفہ زندہ اور آزاد زندگی گزار رہی ہیں ؟
دبئی ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کردی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی کی گمشدہ شہزادی لطیفہ ایک شاپنگ مال میں خوشگوار ماحول میں بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ابھی تک یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ کیا یہ تصویر شہزادی لطیفہ کی ہے یا ان کی کوئی ہم شکل ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران کی 35 سالہ صاحبزادی شہزادی لطیفہ کے بارے میں میڈیا پر متضاد اطلاعات آتی رہی ہیں ٗ یہ کہا جاتا رہا کہ انہیں ان کے والد نے کسی جگہ قید رکھا ہوا ہے ٗ لیکن انسٹاگرام کے دو اکائونٹس سے ایک لڑکی کی تصاویر شیئر ہوئیں جو دبئی کے ’’مال امارات‘‘ کی ہیں ٗ اس لڑکی کی شکل ہوبہو شہزادی لطیفہ سے ملتی ہے جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔کیا یہ تصویر شہزادی لطیفہ کی ہے ٗ دبئی کے شاہی خاندان نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار دیا ہے جبکہ برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تصویر 13 مئی کی ہے ٗ اس تصویر میں شہزادی کے ساتھ سکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر سیونڈ ٹیلر دکھائی دے رہی ہیں اور اس بات سے ثبوت ملتا ہے کہ دبئی کی حکومت نے شہزادی کو روزمرہ زندگی گزارنے کیلئے کچھ آزادی فراہم کر دی ہے۔لیکن اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شہزادی لطیفہ زندہ ہیں لیکن ابھی وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آیا یہ شہزادی لطیفہ ہی ہیں ۔ یاد رہے کہ اسی سال ماہ فروری میں بی بی سی پر شہزادی لطیفہ کی طرف سے بھیجی جانیوالی ایک ویڈیو پہنچی تھی جسے نشر کیا گیا جس شہزادی لطیفہ نے بتایا تھا کہ انہیں ایک قلعہ بند والا میں قید رکھا گیا ہے اور انہیں اپنی زندگی کا خطرہ ہے۔