پاک ویسٹ انڈیز سیریز:16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

پاک ویسٹ انڈیز سیریز:16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نےویسٹ انڈیز سیریز کے لئے16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی اسکواڈ میں 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 3اوپنرز، تین اسپنرز ، دو وکٹ کیپرز اور پانچ فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ چونکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں لہٰذا بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز مینیجڈ انوائیرنمنٹ میں نہیں کھیلی جارہی البتہ ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو مختصر وقت میں بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ محمد نواز اور شاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی اور عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول سیریز کے ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔