اسٹیٹ بینک نے شرح سود ڈیڑھ فیصد بڑھا دی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود ڈیڑھ فیصد بڑھا دی
کراچی : اسٹیٹ بینک کے مطابق بنیادی شرح سود 13اعشاریہ75 فیصد ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کر دیا ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد شرح سود 13اعشاریہ75 فیصد ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرح سود آئندہ ڈیڑ ھ ماہ کے لیے بڑھائی گئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.779 ارب ڈالرکا ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مالی سال 22 کی نمو مضبوط ہے، رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی ہے، پالیسی تاخیر کی بے یقینی شرح تبادلہ پر اثر انداز ہورہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔