وزیر اعظم کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والاشخص گرفتار

وزیر اعظم کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والاشخص گرفتار
پشاور: ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے صارف (رمیز راجہ لائیو) کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابوبکر عمر نے کہا کہ ’اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں‘، صارف (رمیز راجا لائیو ) وزیراعظم کی شناخت استعمال کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ، اس کے خلاف ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم 2016‘ کی دفعہ 419 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔