ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ برابر ہوگیا

ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ برابر ہوگیا
جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا ہاکی کپ کا اہم میچ کھیلا گیا۔پہلا کواٹر سنسنی خیز ثابت ہوا، شروع میں دونوں ٹیموں کو پینالٹی کارنر ملے لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ بھارت کی جانب سے تیسرے پینالٹی کارنر کو کارتی سلوام نے گول میں بدل دیا اور گول کی برتری حاصل کرلی۔ آخری کواٹر میں پاکستان نے بہتر کھیل پیش کیا اور میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے رانا عبد الوحید نےگول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ پاکستانی گول کیپر اکمل حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پاکستان ٹیم دوسرا میچ کل انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں۔پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلادیش شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔