گزشتہ ماہ پاکستان کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد اضافہ

گزشتہ ماہ پاکستان کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد اضافہ
کیپشن: 172% increase in foreign direct investment of Pakistan last month

ویب ڈیسک: اپریل 2024ء میں پاکستان کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (FDI)میں 172 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری(FDI) گزشتہ سال کے موازنے کے مطابق اپریل 2024ء میں 131.9 ملین ڈالر سے بڑھ کر 358.84 ملین ڈالر ہو گئی، جو کہ 172 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI) ایس آئی ایف سی (SIFC)  کے مینڈیٹ میں شامل ہے۔

ایس آئی ایف سی (SIFC) کے قیام کا بنیادی مقصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI) میں اضافہ کرنا اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 51 ماہ میں یہ سب سے بڑی   براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI) ہے۔

ماہ بہ ماہ (Month on Month)کئے گئے موازنے کی بنیاد پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI) 39 فیصد اضافے کے ساتھ مارچ 2024ء میں 258.04 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مالی سال 2024ء کے پہلے 10 مہینوں (جولائی تا اپریل) میں،   براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI) 1.46 بلین ڈالر ہو گئی، جو مالی سال 2023ء کی اسی مدت میں 1.35 بلین ڈالر تھی۔

ملکی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2024ء میں چین 177.37 ملین ڈالر کی   براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI) کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ متحدہ عرب امارات اور کینیڈا 51.93 ملین ڈالر اور 51.89 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI)میں یہ اضافہ ایس آئی ایف سی (SIFC) کے قیام اور اس کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Watch Live Public News