بلدیاتی انتخابات کی طرف پہلا قدم، یونین کونسلز کی تشکیل نو

local government election
کیپشن: local government election
سورس: google

 ویب ڈیسک :( دانش منیر)پنجاب حکومت کا صوبے بھر کی یونین کونسلز کی تشکیل نو کا فیصلہ،اب پنجاب بھر کی یونین کونسلز 15 ہزار کی بجائے 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہونگی۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا۔سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل کی جانب سے نئے   لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ آج الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ایکٹ کے تحت پنجاب میں 455لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق جواب طلب کررکھا ہے۔

  الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق ہدایات بھی جاری کررکھی ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق کمیٹی قائم کی ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔