حکومتی انتظامات ناکافی، کرغستان سے واپس لوٹنے والے طلبہ کا شکوہ 

حکومتی انتظامات ناکافی، کرغستان سے واپس لوٹنے والے طلبہ کا شکوہ 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: کرغستان سے واپس لوٹنے والے طلبہ نے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات خاص نہیں۔

کرغستان سے واپس لوٹنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ وہاں پر حالات بہتر نہیں ہیں، طلبہ نے شکوا کیا کہ پھنسے ہوئے طلبہ کی واپسی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات ناکافی ہیں۔ تین دن سے لوگ ائیرپورٹ پر وہاں بھوکے بیٹھے ہیں، فلائٹ کے انتظار میں، اثر و رسوخ والے طلبہ جہاز میں سوار ہوگئے، دیگر رہ جاتے ہیں، کرغیزستان میں ائیر پورٹ پر بھی وہاں کی انتظامیہ کا اچھا پرتائو نہیں ہے۔ 

حکومت کو چاہیے بڑے طیارے بھیجے اور ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو واپس لایا جائے۔ صرف 200 طلبہ کی واپسی ہوسکی آج جبکہ بڑی تعداد میں وہاں لوگ موجود ہیں۔ 

حکومت پاکستان کو چاہیے طلبہ کی واپسی کے لئے اقدامات بڑھائے۔

Watch Live Public News