قرضہ لینے والوں کو سزائیں ہونی چاہئیں : وزیراعظم

قرضہ لینے والوں کو سزائیں ہونی چاہئیں : وزیراعظم

پبلک نیوز: وزیر اعظم نے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کر دیا.

ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارابڑامسئلہ یہ ہے کہ ملک کوچلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، اسی وجہ سے ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں، دیگر ممالک میں لوگ ٹیکس دیتے ہیں، ماضی میں ہمارے ملک میں کوئی ٹیکس کلچر نہیں بنا. ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں لوگ ٹیکس چوری کرنا نیک کام سمجھتے تھے، ماضی کےحکمرانوں نےبیرون ملک دوروں پر بہت زیادہ پیسے خرچ کیے، ملک میں ٹیکس کلچر لانا بہت ضروری ہے.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 6ٹریلین قرضہ تھا 10سال میں 30 ٹریلین قرضہ ہو گیا، قرض لینے والوں کو سزائیں ہونی چاہئیں، اتنے قرضے لینے کے بعد بھی ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ٹیکنالوجی کی طرف بہت بڑا قدم ہے، ریونیو کے حصول میں ایف بی آر کا بہت بڑا کردار ہے، سابق حکمرانوں نےبیرون ملک دوروں پربہت زیادہ پیسےخرچ کیے، ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔