ملکی صورتحال ؛ شیخ رشید وطن واپس آ گئے

ملکی صورتحال ؛ شیخ رشید وطن واپس آ گئے
اسلام آباد(ٔپبلک نیوز)‌وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے۔ موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید کو اچانک واپس آنا پڑا، وزیر داخلہ شیخ شید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔ ملکی صورتحال کی پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت پر دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے . روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔ پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی،وزیر داخلہ شیخ رشید ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا۔ شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گئے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔