کلفٹن کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹانگ77 کی معائنہ رپورٹ جاری

کلفٹن کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹانگ77 کی معائنہ رپورٹ جاری
کراچی : کلفٹن کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 کی معائنہ رپورٹ جاری۔ ماہرین کے مطابق کمزور انجن کی وجہ سے جہاز کو سی وردنیس اجازت نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق جہاز کو ٹگس بوٹس کے ذریعے کھنچ کر لے جانے کی رپورٹ جاری کی گئی۔ سرٹیفکٹ کے مطابق جہاز کو ٹگ بوٹس کے ذریعے کراچی سے دبئی لے جایا جائے گا۔ جہاز ٹگ بوٹس کے ذریعے ہی لے جایا جاسکتا ہے۔ جہاز کو کراچی پورٹ اور دیگر اداروں کے واجبات ادا کرنے کے بعد ہی لے جایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کے پی ٹی نے پورٹ چارجز کی مد میں 1 کروڑ 4 لاکھ 55 ہزار 6 سو 56 روپے کا بل جاری کردیا گیا ہے۔ اپریشنل چارجز 5 لاکھ 4 ہزار ،ٹگس 12 لاکھ 9 ہزار ، برتنگ چارجز 22 لاکھ 5 ہزار ، سروس چارجز 22 لاکھ 5 ہزار ہیوی مشنیری 20 لاکھ پچیس ہزار روپے جہاز کا مالک اد کرے گا۔ جہاز کا ڈھائی سو ڈالر یومیہ کرایہ بھی لے جانے سے پہلے ادا کرنا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔