پبلک نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشتگردی سٹرکچر کے تحت مشقوں کا پبی نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پر افتتاح۔ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے مشقوں میں شریک۔ اس مشق کا مقصد بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایس سی او کے رکن ممالک کی خصوصی خدمات اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بڑھانا، بحرانی صورتحال کا جواب دینے کے لیے میکانزم پر عمل کرنا اور افواج کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ مشقوں کا ایک مرحلہ متعلقہ ممالک میں 26 سے 31 جولائی 2021 تک کیا گیا جبکہ دو ہفتے طویل اسٹیج ٹو پاکستان میں کیا جا رہا ہے۔ میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔