اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک کے درامدات کم کرنے اور روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اقدامات کا اعلان۔ اسٹیٹ بینک نے صارف قرضوں پر شرائط کڑی کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے لئے قرض کی مدت 7سال سے کم کر کے 5 سال کردی۔ نقد قرض کی مدت 5 سال سے کم کر 4 سال کر دی۔ صارف قرض کی صلاحیت 50 سے کم کر کے 40 فیصد کردی ہے۔ کار فنانسنگ کے لئے ذیادہ سے ذیادہ قرض کی حد 30لاکھ روپے کردی ہے۔ گاڑی کے قرض کے لئے 30 فیصد ڈاؤن ہے منٹ دینا ہوگی۔ ان شرائط کا اطلاق 1000سی سی گاڑیوں، مقامی طور پر تیار الیکٹرک گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت فنانسنگ پر بھی ان شرائط کا اطلاق نہیں ہوگا۔