آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کیپشن: آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 720 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

Watch Live Public News