(ویب ڈیسک ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر کی عدالت میں 9 مئی کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرلی۔
خیال رہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے وکیل کی جانب سے استثناء کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے درخواست منظور کر کے 3 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔