(ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ آنیوالا وقت خواتین کے ہاتھوں ملک کی تعمیر و ترقی کا ہے، لڑکوں کو بھی کوشش کرنی چاہئے کہ لڑکیوں کے مقابلہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نجی میڈیکل کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملک کا مستقبل ہیں ، میڈلز لینے والوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقت خواتین کے ہاتھوں ملک کی تعمیر و ترقی کا ہے، لڑکوں کو بھی کوشش کرنی چاہئے کہ لڑکیوں کے مقابلہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پرانے لوگ اپنی دلیل سے دوسروں کو قائل کرتے تھے ۔ بدقسمتی سے ہمارے نوجوانوں کو یہ تربیت دے دی گئی دلیل نہیں تو گالم گلوچ پر اتر آئیں ۔ نوجوانوں سے تقاضا ہے ضرور اختلاف رائے کریں مگر عزت و احترام کو ملحوظ رکھیں ، دلیل کا سہارا لیں۔