لاہور میں الیکٹرونکس کی ملٹی نیشنل کمپنی میں آتشزدگی

لاہور میں الیکٹرونکس کی ملٹی نیشنل کمپنی میں آتشزدگی

لاہور(پبلک نیوز) والٹن روڈ پر الیکٹرونس فیکٹری میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فیروزپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس بھی لیا گیا ہے۔ انہوں نے آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے۔ آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔