ریاض ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے سیاحتی مقام پر تین فلموں کی ریکارڈنگ ہو گی جن میں ایک فلم ہالی ووڈ کی بھی ہے۔ سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کی نئی سیاحتی پالیسی کے بعد تاریخ میں پہلی بار تبدیلیاں دیکھنے کو آرہی ہیں ٗ جہاں پر خواتین اب گاڑیاں چلاتی نظر آرہی ہیں ٗ میوزک کنسرٹس ہو رہے ہیں وہاں پر اب سعودی عرب میں تین فلموں کی شوٹنگ ہو گی ۔ان تین فلموں میں ایک فلم ہالی ووڈ کی ہے جبکہ دو فلمیں مقامی یعنی سعودی عرب کی پروڈکشن کمپنی کی طرف سے بنائی جا رہی ہیں ٗ ان فلموں کی شوٹنگ ٹیم نے جس علاقے کا انتخاب کیا ہے ’’العلا‘‘ ہے۔ اس سیاحتی مقام کی تاریخ دو لاکھ سال پرانی ہےاور یہ اس سے قبل سعودی عرب جانے والے ساحوں کی اولین ترجیح بھی رہتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بہت سے پابندیاں رائج تھی جن میں یہ بھی شامل تھا کہ سعودی عرب کی فلم انڈسٹری انہی مخصوص پابندیوں میں کام کرسکتی تھی اس لئے سعودی فلمیں بنتی ہی نہیں تھی لیکن اب نئی حکومتی پالیسی کے بعد سعودی عرب میں فلموں کی ریکارڈنگ کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔