کورونا پھیلاؤ، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

کورونا پھیلاؤ، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

اسلام آباد(پبلک نیوز) این سی او سی نے کووڈ 19 کے پھیلائو کے پیش نظر زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں لاک ڈائون کی تجاویز پر غور شروع کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کا مقصد ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعہ وبا کا پھیلاؤ روکنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز کو چھوڑ کر مالز اور مارکیٹسن کی بندش کی تجویز زیر غور ہے۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعلیمی اداروں کی مکمل بندش بھی تجاویز میں شامل ہے۔صوبائی حکومتوں کی درخواست پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کو طلب کیا جائے گا۔

دوسری جانب این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی توسیع کر دی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ 17 مئی تک ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ این سی او سی نے 60 برس کے شہریوں کے لیے بھی واک ان ویکسی نینش کی اجازت دے دی۔ این سی او سی او کو مراکز صحت کو آکسیجن کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کووڈ کیسز میں اضافہ کے باعث 6901 آکیسیجن بیڈز فراہم کیے گئے۔ آکسیجن کی فراہمی کی کڑی نگرانی کی جا رہے ہے۔

صحت کی سہولتوں میں اضافہ پر این سی او سی نے این ڈی ایم اے کو سراہا۔

دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے صورتحال ایسے ہی رہی تو مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہو گا۔

انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں آکسیجن کا استعمال 90 فیصد تک ہو رہا ہے۔ اگر مزید آکسیجن منگوا بھی لیتے ہیں تو اس سے زائد سپلائی ممکن نہیں۔ 22 کروڑ کے ملک میں صرف 21 فیصد لوگ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نے فوج کو طلب کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔