پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 1 دن میں 4 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 1 دن میں 4 کیسز رپورٹ
کیپشن: پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا، 1 دن میں 4 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے ایک روز کے دوران ڈینگی بخار کے 2 کیسز سامنے آگئے۔ اسی طرح 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے 1 اور گوجرانوالہ سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران پنجاب سے ڈینگی بخار کے 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 30 روز میں 57 کیسز پنجاب بھر میں سامنے آئے۔ اس وقت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 5 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق 4 مریض لاہور کے سرکاری و نجی اور 1 راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ 

محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپتالوں میں زیرعلاج تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ رواں برس ڈینگی بخار سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News