خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 3، کراچی میں 1کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 3، کراچی میں 1کیس رپورٹ
کیپشن: محکمہ صحت کی خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کا تیسراکیس رپورٹ ہونے کی تصدیق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوامیں ایم پاکس کاتیسراکیس سامنےآگیا، محکمہ صحت نےتصدیق کردی۔دوسری جانب کراچی میں بھی مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔ جس کو علاج کی غرض سے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے،ایئرپورٹ پراسکریننگ کےدوران علامات ظاہرہونےپرمریض کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشا کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ایئرپورٹ پر ایم پاکس کے دو مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے مشتبہ مریضوں کو آئیسولیٹ کیا۔ نمونوں کو  تشخیص کیلئے پشاور ریفرنس پبلک لیبارٹری خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھیجا گیا۔ دونوں سیمپلز میں ایک  کیس  پازیٹو آیا۔ متاثرہ شخص کا تعلق پشاور سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے کنٹیکٹ ٹریسنگ کی سکریننگ کی جارہی ہے۔ متاثرہ شخص کے سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔ پاکستان میں حالیہ ایمرجنسی کے بعد ایم پاکس کے کیسز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار کا کہنا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر بارڈر ہیلتھ سروسز کاسٹاف مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے۔ بیماریوں کی نگرانی کے حوالے سے پاکستان کا سرویلیئنس نظام  دنیا بھر میں  مضبوط ہے۔ 

بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ مسافروں کی سخت  سکریننگ کر رہا ہے۔ وفاق اور صوبے ملکر ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ وزارت صحت صورت حال کی کڑی نگرانی کو یقینی بنارہی ہے۔ وزارت صحت اور اس کے ماتحت ادارے تمام تر پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

کراچی میں ایم پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔ جدہ سے کراچی پہنچنے والے مسافر کو مشتبہ قراردیا گیا ہے۔ 

ایئرپورٹ حکام نے بتایا ہے کہ مسافر کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جس میں منکی پاکس کی علامت سامنے آگئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کو سندھ گورنمنٹ کے اسپتال نیپا منتقل کردیا گیا ہے۔ مشتبہ مسافر کو انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News