(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ مشق ایلنگ اسٹرائیک II پاک آرمی اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مشق ایلنگ اسٹرائیک II دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوسری مشق ہے، ایک ہفتہ طویل مشق ایلنگ اسٹرائیک II کا آغاز 08 ستمبر 2024 کو ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ تجربہ اور تربیتی طریقہ کار کا باہمی فائدہ مند اشتراک تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے، انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ فوجیوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا۔