ویب ڈیسک: پشاورسمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد177 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورسمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صوبے میں ایکٹیوکیسوں کی تعداد گیارہ ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں 46 اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے ابتک 106 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایک مشتبہ کیس تشخیص کے لئے لیبارٹری ارسال کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کا مزید بتانا ہے کہ رواں سیزن کے دوران پشاور میں ابتک 29 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، اسی طرح ایبٹ آباد میں 28،بنوں گیارہ ،صوابی دس،باجوڑ میں ابتک 7 ڈیکگی کیس رہورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ سوات میں سات،ہرء پورسات،دیرلوئر اور چارسدہ میں چارچار ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے البتہ مانسہرہ میں دو،چترال لوئر،بونیر،دیراپر،کوہاٹ،نوشہرہ،تورغراورٹانک میں ابتک ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔