فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق سونا 2 لاکھ 68 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کا اضافہ ہوا،  10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News