اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کروائے گا، سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کیلئے فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ یو اے ای کی طرف سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔