علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم, ملکی سیاسی ، پارٹی معاملات پر بات چیت

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم, ملکی سیاسی ، پارٹی معاملات پر بات چیت

(ویب ڈیسک ) علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوگئی ، ملاقات میں  جمعہ سے شروع ہونیوالے احتجاج پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور   کی   اڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم  ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی،پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔

بعد ازاں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

Watch Live Public News